ایراندنیاعراقمشرق وسطی

ایران و عراق نے کیا امریکہ کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس لڑنے کا فیصلہ

ایران اور عراق نے عالمی عدالتوں میں سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر مبنی امریکہ کے مجرمانہ اقدام کے خلاف متفقہ طور پر کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور عراق سے آئے ایک وفد کی ملاقات ہوئی جس میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر مبنی امریکہ کے دہشتگردانہ اقدام کے خلاف انجام پانے والے ممکنہ قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ علی باقری کنی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی عدالتوں میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے والے دہشتگرد مجرموں کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ باقری کنی نے کہا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے یہ ثابت کر دیا کہ امریکی زوال کی بات محض ایک دعوی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button