اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقنلاب اسلامی کے سربراہ نے صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوسری بار دورہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقنلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوسری بار دورہ کیا ہے۔ میجر جنرل جعفری نے 4 روز قبل بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورانھوں نے اس سفر کے دوران عارضی پل بنانے اور مسدود راستوں کو کھولنے پر تاکید کی تھی۔اطلاعات کے مطابق سیلاب کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی سپاہ کی امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے لئے پہنچ گئی تھیں اور امداد رسانی کا کام سیلاب سے متاثرہ علاقوں جاری ہے۔