سپاہ نیوز نے بعض عرب چینلوں اور پھر عرب ذرائع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ان خبروں کو جس میں کہا گیا تھاکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ شام میں صیہونی فوج کے میزائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی پروپگینڈا قرار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام اور اسلامی انقلاب کے دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت خبروں کا سہارا لیتے ہیں۔
رمضان شریف نے کہا کہ فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ زندہ و سلامت ہیں اور اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔