ایرانمشرق وسطی

سپر طاقت کا تصور ختم ہو چکا ہے، وزیرخارجہ محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں سپر طاقت کا تصور ختم ہو چکا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعرات کو مشہد مقدس میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کی دنیا میں سپر پاور کا تصور ختم ہو چکا ہے کیونکہ طاقت کے حصول کا ذریعہ اب کسی خاص ملک یا چند ملکوں تک محدود نہیں رہا ہے-

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے شام اور مغربی ایشیا کے حالات و واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کی جانب سے شروع کئے گئے شام میں قیام امن کے لئے آستانہ امن کے عمل کو دو سال پورے ہونے کے بعد شام میں صورتحال کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے اور کشیدگی میں کمی آئی ہے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جارح قوت کو شکست دینے کے لئے استقامت انتہائی ضروری ہے کہا کہ اگرغاصب صیہونی حکومت لبنان اور غزہ پر جارحیت کرتی ہے یا معدوم ڈکٹیٹر صدام نے جب ایران پر حملہ کیا تھا تو عوام کی استقامت کی ہی وجہ سے غاصب صیہونی حکومت کو شکست ہو رہی ہے اور کل عوام کی ہی استقامت و پامردی کی وجہ سے صدام کو شکست دی گئی تھی- وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے بڑا افتخار یہ ہے کہ کوئی بھی ملک یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس نے ایران کی حمایت یا مدد کی ہے-

انہوں نے کہا کہ آج ایران میں صنعتی، اقتصادی اور سائنسی میدانوں میں جتنی بھی ترقی و پیشرفت ہو رہی ہے وہ سب ایران کی ماہر افرادی قوت اور سائنسدانوں کی بدولت ہے اور دشمن گذشتہ چالیس برسوں کے دوران اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران کو نقصان نہیں پہنچا سکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button