شاممشرق وسطییورپ

شامی عوام نےامریکی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے گاوں خربہ عمو کے افراد آج امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے ساتھ گھتم گتھا ہو گئے جس کے بعد امریکہ کے دہشتگرد فوجی اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ جھڑپ آج اس وقت ہوئی جب اس گاؤں کے افراد شامی فوج کی ایک چوکی کے پاس جمع ہوئے اور امریکی فوجیوں کے گذرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے لگے اور ان پر پتھراؤ کیا۔

عوامی احتجاج اس وقت شروع ہوا کہ جب شامی فوج نے 4 امریکی گاڑیوں کو آگے جانے سے روکا اورعوام شامی فوج کی مدد کیلئے وہاں پہنچے اور امریکی گاڑیوں پر پتھراو شروع کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button