دنیا

شمالی کوریا کے رہنما چین پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون چین کے صدر شی جن پنگ سے بات چیت کی غرض سے بذریعہ ریل بیجنگ پہنچے ہیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کا یہ دورہ چین کے صدر کی باضابطہ دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ کم جونگ اون اس سے پہلے بھی تین بار چین کا دورہ کر چکے ہیں۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیم جونگ اون تین روز تک بیجنگ میں قیام کریں گے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کا چین کا یہ حالیہ دورہ امریکی صدر کے ساتھ متوقع ملاقات کے تناظر میں پیانگ یانگ اور بیجنگ کے موقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی غرض سے انجام پا رہا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آئندہ ملاقات ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button