شاممشرق وسطی

شامی فوج، سراقب شہر کے محاصرے سے ایک قدم کے فاصلے پر، نصرہ فرنٹ کے دہشت گرد شہر سے فرار

شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ شامی فوج کے دستوں نے صوبہ ادلب میں واقع سراقب شہر کا تین جانب سے محاصرہ کر لیا ہے۔

شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے کچھ ہی دیر پہلے اعلان کیا کہ شامی فوج کے جوانوں نے جنوب مشرقی صوبے ادلب میں واقع سراقب شہر کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور حلب – دمشق شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔

حلب – دمشق شاہراہ سراقب شہر کے شمال میں واقع ہے اور اس سے متعدد سڑکیں نکلتی ہیں اور ایک سڑک لاذقیہ تک جاتی ہے۔

شام میں نام نہاد انسانی حقوق کے مرکز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جس کا دفتر لندن میں ہے، نصرہ فرنٹ کے دہشت گرد محاصرے کے خوف سے شہر سے فرار ہوگئے اور شمالی علاقوں کی جانب چلے گئے۔

ادلب کے معرۃ النعمان کے بعد سراقب شہر دوسرا اہم شہر ہے جس پر شامی فوج قبضہ کرنے والی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button