عراق، اربیل میں امریکی صیہونی ٹھکانے پر بڑا حملہ+ ویڈیو
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کی لپٹیں فوجی چھاونی سے اٹھ رہی ہیں اور فائر بریگیڈ کے اہلکار اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صابرین نیوز کے مطابق اربیل ائرپورٹ پر واقع امریکی اڈے پر کم ازکم 20 راکٹ فائرکئے گئے اس کاروائی کے دوران ڈرون حملہ بھی کیا گيا جس کے فورا بعد ائرپورٹ پر بلیک آؤٹ کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حملے کے بعد ائرپورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کرنے کے ساتھ ہی ائرپورٹ کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔