شاممشرق وسطی

شامی فوج نے حلب – دمشق ہائی وے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کے مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے دوہزار بارہ کے بعد پہلی بار حلب – دمشق ہائی وے پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔حلب – دمشق کا ہائی وے تین سو چھپن کیلومیٹر ہے یہ ہائی وے دمشق سے شروع ہوا ہے اور حمص ، حماہ ، خان شیخون ، معرۃ النعمان اور سراقب شہروں سے ہوتے ہوئے حلب تک پہنچتا ہے۔درایں اثنا شامی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے مغربی سراقب میں واقع النیرب کالونی پر النصرہ دہشتگرد گروہ کے لئے کام کرنے والے دہشتگرد گروہوں کے شدیدحملے کو پسپا کردیا ۔میدان جنگ سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق شامی فوج نے النیرب کالونی پر النصرہ محاذ اور اجناد القوقاز دہشتگرد گروہ کے شدید حملے کو ناکام بنا دیا۔ شام اور روس کے جنگی طیاروں نے اس علاقے اور سرمین ، قیمناس اور تفتناز شہروں کے مضافاتی علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button