ایرانمشرق وسطییورپ

ایران کا برطانیہ سے قرض کی ادائیگی کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ پر 40 سال سے ایران کا قرضہ ہے جو اس نے ابھی تک ادا نہیں کیا ہے لیکن برطانیہ کے پاس جلد از جلد ایرانی عوام کا قرض ادا کرنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اخبار ھمشہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایران کے 450 ملین پونڈ کا مقروض ہے اور ایرانی اور برطانوی حکام کے مابین اس کی ادائیگی کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کیس اب عدالت میں ہے اور ایران کو بہتر نتائج کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ پر ایران نے 1974 اور 1976 میں 1500 چیفٹن ٹینکChieftain tank اور 250 بکتر بند گآڑیوں کی خریداری کا معاملہ 450 ملین پونڈ میں کیا تھا جو مغرب کی ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے عملی نہ ہو سکا۔

ھیگ کی عدالت نے برطانیہ کو رقم کی واپسی اور خسارہ دینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button