شامی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح دارالحکومت دمشق پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملوں کی خبر دی ہے-
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اعلان کیا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے صیہونی حکومت کے تمام میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔
صیہونی حکومت ، دہشتگردوں کی مدد کے لئے شامی فوج کے اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
شام کا بحران دوہزارگیارہ سے سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی یلغار سے شروع ہوا ہے اوراس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔
شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے اس ملک میں داعش دہشتگرد گروہ کا خاتمہ کر دیا ہے اور دوسرے دہشتگرد گروہ بھی جلد ہی مکمل شکست سے دوچار ہوجائیں گے۔