امریکا کی جانب سے شام میں موجود دہشت گردوں کے لئے اسلحہ جاتی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے ایک کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے ادلب میں دہشت گردوں کی ایک سرنگ سے امریکی میزائل اور دیگر اسلحے برآمد ہوئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ اسلحے جنوبی ادلب میں نو وار زون میں برآمد ہوئے ہیں ۔
شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ یہ اسلحے نیٹو سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق اسی علاقے میں ڈرون تیارکرنے کی ایک ورکشاپ بھی ملی ہے ۔شامی فوج کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ جس سرنگ سے یہ اسلحے برآمد ہوئے ہیں وہ دہشت گردوں کا مرکز تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس سرنگ میں پانچ ہزار دہشت گردو ں کی گنجائش پائی جاتی ہے اور یہ دہشت گرد چار سال تک یہاں سے شامی فوج کے خلاف امریکی اسلحے سے حملے کرتے رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا اور نیٹو نے سعودی حکومت سمیت خطے کی رجعت پسند عرب حکومتوں کے ساتھ مل کر نوسال تک شام میں تکفیری دہشت گردوں کی ہمہ گیر حمایت کی ہے جنہیں دنیا کے مختلف علاقوں سے اس ملک میں پہنچایا گیا تھا-