مشرق وسطیانسانی حقوقشام
شام کی فوج نے دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنادیا
شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ حملے طیاروں سے کئے گئے، میزائلی تھے یا ڈرون سے کئے گئے۔ البتہ ماضی میں صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت میں شام کی بنیادی تنصیبات اور فوج کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔