عراقمشرق وسطی

شہید المہندس کی جگہ الحشدالشعبی کا نیا ڈپٹی کمانڈر مقرر

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے ایک سینیئر عہدیدار ابو علی البصری نے اس بارے میں کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس کی جگہ ابو فدک کو ڈپٹی کمانڈر مقرر کرنے کے لئے الحشد الشعبی کی منظوری کے بعد آئندہ دو تین روز میں الحشدالشعبی کے سربراہ بھی ان کے نام کی منظوری دے دیں گے –

ابومہدی المہندس کی جگہ ان کے جانشین کا تعین شہید کے چہلم کے بعد کیا گیا ہے –

واضح رہے کہ امریکا کی دہشت گرد فوج نےگذشتہ تین جنوری کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو بغداد ہوائی اڈے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا تھا –

جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے –

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا – جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس مغربی ایشیا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر تھے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button