یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک حصہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک حصہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صنعا میں واقع پلاسٹک کی ایک فیکٹری پر تین بار بمباری کی ہے جس کی وجہ سے اس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مخۃلف علاقوں پر 97 بار بمباری کی ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں اب تک 16 ہزار یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شمال ہے۔