فلسطینمشرق وسطی

صیہونیوں کے حملوں کا جواب راکٹوں سے

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جوانوں کے اس جوابی حملے کے بعد صیہونی بستیوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور پورا مقبوضہ علاقہ خطرے کے سائرن کی صدا سے گونج اٹھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس حملے سے قبل صیہونی فوج، فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ پر کئی بار چڑھائی کر چکی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے اس سے پہلے اتوار کی شب بھی صیہونی دہشتگردوں نے محمد الناعم نامی ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر کے اسکے جنازے کی بے حرمتی کی جس کے جواب میں فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے صیہونی بستیوں پر راکٹ داغے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی ٹولے نے اتوار کو شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس تنظیم کے دو جوان شہید ہو ئے تھے۔ حالیہ برسوں کے دوران غزہ اور شام پر انجام پانے والے صیہونی حملوں میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button