ایرانشاممشرق وسطی

نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ سے شامی مندوب کی ملاقات

شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے نیویارک میں اقوامتحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری اور ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں اہم دوطرفہ علاقائی معاملات اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ایران کے وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کو نیوریاک پہنچے ہیں۔ انہوں نے اس اجلاس میں خطاب کے دوران امریکا کی اقتصادی دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی۔ وزیرخارجہ جواد ظریف اس اجلاس کے بعد ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ونزوئیلا روانہ ہوجائیں گے۔ وزیرخارجہ کاراکاس میں اپنے قیام کے دوران ونزوئیلا کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر ظریف ونزئیلا کے بعد نیکاراگوئہ اور بولیویا کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button