دنیافلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کی جیل سے فلسطینی قیدی کی 15 سال بعد رہائی

اسرائیل کی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی قیدی کو 15 سال کے بعد کل رہائی ملی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے کل فلسطینی قیدی بلال النجار کو 15 سال کی قید کے بعد کل الخلیل شہر میں رہا کردیا۔

اس فلسطینی قیدی کی رہائی کل ایسے میں عمل میں آئی کہ جب اتوار کے روز 17 سال کے بعد ایک فلسطینی قیدی محمد ابوجزر کو اسرائیل کی جیل سے رہائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 6 ہزار 500 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 57 خواتین اور 300 بچے ہیں اور ان میں سے 500 بغیر مقدمات کے جیل میں ہیں اور ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

#FreePalestine

#Gaza

#AlQuds

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button