فلسطینمشرق وسطی

صیہونی آبادکار نے فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

غرب اردن میں ایک صیہونی نے اپنی کار سے کچل کر ایک چھے سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

غرب اردن کے شہر الخلیل کے علاقے ترقومیا کے قریب یہ فلسطینی بچہ سائیکل سے جا رہا تھا کہ ایک صیہونی نے اس پر اپنی کار چڑھا دی۔

اپریل میں بھی ایک صیہونی نے بیت لحم میں ایک ٹرک سے بیالیس سالہ ایک فلسطینی خاتون کو کچل کر شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی نیتسال جیل کی کال کوٹھری میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ اسے گذشتہ مہینے بیت لحم کے علاقے بیت فجار سے صیہونی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا۔

یہ فلسطینی شدید بیمار تھا مگر صیہونی حکومت نے اسے طبی سہولیات فراہم نہیں کیں اور نتیجے میں شہید ہو گیا۔

دریں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت یہودیت اور یا یہودیوں کے خلاف نہیں بلکہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے اور فلسطینی عوام اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button