افریقہ

طرابلس کی لڑائیوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جاری لڑائیوں میں مارے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق یاشارویچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طرابلس کی حالیہ لڑائی میں تین سو پینتالیس افراد مارے گئے ہیں جن میں بائیس عام شہری ہیں۔

اس سے پہلے پچیس اپریل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طرابلس کی لڑائیوں میں دوسو اٹھہتر افراد مارے گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے انتباہات کے باوجود متحارب دھڑوں کے میزائل اور گرینیڈ رہائشی علاقوں پرگر رہے ہیں۔

لیبیا کی نیشنل آرمی نامی فوج نے جس کی کمان خلیفہ حفتر کے ہاتھ میں ہے چار اپریل کو طرابلس پر حملے کا آغاز کیا تھا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور امریکا خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button