عراقمشرق وسطی

عراق، کورونا کا بہانہ، داعش کی واپسی کی کوشش میں امریکا

عراق کی المعلومہ ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الانبار میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر “قصی الانباری” نے بتایا کہ الانبار صوبے کی عین الاسد چھاونی سے امریکی فوجیوں کا انخلا ابھی نہيں ہوا ہے بلکہ وہاں پر امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکا، عراق میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر یہ کوشش کر رہا ہے کہ اس ملک میں داعش کے دہشت گردوں کی واپسی کا زمینہ فراہم کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی میڈیا عراق میں کورونا وائرس کی افواہ کو ہوا دے رہا ہے اور امریکا نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس بلا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button