ایشیادنیافلسطینمشرق وسطی

غاصب صیہونی حکومت نے کل رات غزہ پٹی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کا ایک بار پھر حملہ

المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے توپ خانوں نے مشرقی غزہ کے البریج علاقے پر گولہ باری کی ہے ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی توپوں نے غرہ پٹی کے القرارہ علاقے  میں واقع زرعی اراضی پر بھی گولے برسائے۔

ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپخانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی روزانہ کسی نہ کسی بہانے سے مظلوم فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کردیتے ہیں یا  پھر گرفتار کرلیتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button