عراقمشرق وسطی

عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعشی عناصر ہلاک

عراق میں انسداد دہشتگردی فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعش سے وابستہ کئی عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق کی سومریہ نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مخمور کی پہاڑیوں میں موجود دہشتگردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اس کارروائی میں کئی داعشی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی دہشتگردوں کے کئی ٹنل اور غاریں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی انسداد دہشتگردی فورس کی پشتپناہی کرتے ہوئے چودہ بار داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔
عراق نے دوہزار سترہ میں داعش پر مکمل کامیابی حاصل کرنے کی خبر دی تھی تاہم بعض علاقوں میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش کے باقیات کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button