عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کے کمانڈر کے فرمان سے سنیچر کی صبح سے ارادت النصر آپریشن کا ساتواں مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اردۃ النصر آپریش میں مختلف علاقوں اور دیہاتوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ، تفتیش کرنا، مطلوب مجرموں کو گرفتار کرنا اور دہشتگردوں کے ذرائع کو ختم کرنا شامل ہے۔
ارادت النصر آپریشن سات جولائی سے شروع ہوا اور اب تک اس کے چھے مرحلے کامیابی سے انجام پا چکے ہیں-