شامعراقمشرق وسطی

عراق اور شام کے درمیان مسافر پروازوں کے سلسلے کا دوبارہ آغاز

عراق کی قومی ایرلائنز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے لئے عراق کی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

لیث الربیعی نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ بغداد اور دمشق کے درمیان پرواز کا یہ سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی یہ پرواز ہفتے میں ایک بار انجام پائے گی۔
لیث الربیعی نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان بغداد دمشق پرواز شروع کئے جانے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ دونو ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں رفت و آمد کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button