
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 بار حملے کر کے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ البیضاء کے ناطع، قانیہ اور السوادیہ پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 12 مرتبہ حملے کئے جبکہ صوبہ الجوف کے خب والشعف پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 7 مرتبہ حملے کئے۔