ایشیادنیافلسطینمشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں صیہونی کالونی میں توسیع کا منصوبہ

خود ساختہ صیہونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع بسغات زئیو صیہونی کالونی میں توسیع کا منصوبہ بنایا ہے۔

منصوبے کے تحت صہیونی کالونی میں مزید 900 مکانات، تجارتی مراکز، شمالی اور مغربی بیت المقدس کے درمیان ریلوے پٹری بچھائے جانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی ٹولے نے بسغات زئیو کالونی 1967ء کے بعد تعمیر کی تھی۔ کالونی کے قیام کے بعد شمال مغربی بیت المقدس کے بہت سے علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ کٹ گیا تھا۔

چند ہفتے قبل غاصب اسرائیلی حکومت نے اس کالونی میں ایک بڑا پارک تعمیر کرنے کے لیے فلسطینی اراضی غصب کرنے کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کا ٹھیکہ صیہونی بلدیہ کی موریا نامی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں حارث چوک پر ایک صیہونی نے اپنی گاڑی فلسطینی راہ گیر پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہید کی شناخت عزام جمیل عامر کے نام سے کی گئی ہے، جس کا تعلق مشرقی نابلس کے علاقے کفر قلیل سے تھا، جب کہ حملہ آور دہشتگرد کا تعلق ارئیل کالونی سے ہے۔

ادھر صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں طورہ کے مقام پر ایک فلسطینی کا مکان مسمار کر ڈالا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے اسیر محمد کبہا کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد اسے دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button