دنیاعراقمشرق وسطییورپ

فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے سفیروں کی عراقی وزارت خارجہ میں طلبی

عراقی وزارت خارجہ ان تینوں یورپی ملکوں کے مشترکہ بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے مستعفی وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات کے بعد برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کا مشترکہ بیان عراق کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے اور یہ سفارتی تعلقات کے منافی ہے – عراقی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان تینوں ملکوں کے سفیروں کا مشترکہ بیان عراقی وزارت خارجہ کی ہم آہنگی کے بغیر جاری ہوا ہے – عراقی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے سفیر کو بھی طلب کرلیا ہے – واضح رہے کہ برطانیہ فرانس اور جرمنی کے سفارتخانوں نے ایک مداخلت پسندانہ بیان جاری کرکے عادل عبدالمہدی سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کی جان کی سلامتی کو یقینی بنائیں – تین یورپی ملکوں کے سفارتخانوں نے عراقی وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ مظاہرن کے قتل عام کے بارے میں فوری طور پر ضروری تحقیقات انجام دیں اور جو لوگ اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں انہیں سزا دیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button