افغانستانایرانایشیامشرق وسطییورپ

امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہا

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب نے افغانستان میں بدامنی پھیلانے کے حوالے سے ایران مخالف امریکی الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔مجید تختِ رَوانْچی نے کہا کہ امریکی الزام تراشی کا مقصد افغانستان میں اپنی ناکامیوں اور اٹھارہ سال سے جاری غیرقانونی موجودگی سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ افغان عوام برسوں سے جارحیت، قبضے اور دہشتگردی کی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ وہ امن و سلامتی کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔مجید تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور آج بھی افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے افغانستان سے منشیات کی یورپ اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایران کی کوششوں کا ذکر تے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی امداد ناکافی ہے لہذا ہم عالمی برادری سے مزید تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button