یورپ
فرانس میں احتجاج جاری 50 مظاہرین گرفتار
فرانس میں اُنیسویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری رہا، شانزے لیزے سمیت دیگر اہم مقامات پر مظاہرہ کرنے پر پابندی تھی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 50سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
فرانس میں پچھلے ہفتے کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پیلی جیکٹ والوں نے پیرس کے جنوبی علاقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکرون کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پچاس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ اُنتیس کو جرمانہ کیا گیا۔
فرانس میں 17نومبر سے پیلی جیکٹ مظاہرین حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کر رہے ہیں۔