ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ فرانس میں پینشن کے نظام میں تبدیلی کے خلاف ملک گیر ہڑتال سولہ دن سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اس بارے میں لیبر یونینوں کے رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے کئی دور انجام پائے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس ہڑتال کے نتیجے میں پچاس فیصد ریلوے سروس معطل ہوگئی ہے جبکہ روڈ ٹرانسپورٹ پچھتر فیصد معطل ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ فرانس میں پینشن کے قانون میں تبدیلی کے خلاف عام ہڑتال پانچ دسمبر سے جاری ہے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں نے کام سے ہاتھ روک لیا ہے۔حکومت فرانس نے اس ہڑتال کے باوجود اعلان کیا ہے کہ پینشن کے نئے قانون کا ہر حال میں نفاذ کیا جائے گا۔ دوسری طرف ہڑتال کی کال دینے والی لیبر یونینوں کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال جنوری میں بھی جاری رہے گی۔پینشن کے نئے قانون کے خلاف پانچ دسمبر سے ملک گیر عام ہڑتال ایسی حالت میں جاری ہے کہ صدر امانوئل میکرون کی اصلاحات اور سرمایہ داری نظام کے خلاف پیلی جیکٹ تحریک کے تحت ، فرانس میں ہفتے وار مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو ہر سنیچر کو انجام پاتا ہے۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close
-
ایران کورونا ٹیسٹ کٹس کی پیداوار میں خود کفیل2 April 2020