شاممشرق وسطی

دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شامی فوج کی شدید گولہ باری

شامی فوج نے ملک کے مغربی صوبے حماہ میں جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گرہ کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

 دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں نے حماہ کے شمالی علاقے سے پیشقدمی کرنے کی کوشش کی جسے بری طرح  ناکام بنا دیا گیا۔
شامی فوج کی گولہ باری میں جبہت النصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور ان کا فوجی سازو سامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔ ادھر عراقی فوج نے شام سے ملنے والی سرحدوں کے قریب واقع داعش کے زیر قبضہ علاقے پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔
عراق کے سرحدی شہر القائم کے کمشنر احمد المحلاوی نے بتایا کہ عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور اب داعشی دہشت گرد شامی علاقے سے عراق  میں داخل ہونے کی جرائت نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام سے ملنے والی سرحدی پٹی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور فضائیہ کے لڑاکا اور ڈرون طیارے بھی نگرانی آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button