یورپ

فرانس میں ہڑتال، معمولات زندگی بری طرح متاثر

فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف ٹرانسپورٹ کی ہڑتال 9 ویں روز بھی جاری ہے، 60 فیصد ہڑتال کے باوجود آمدورفت مفلوج ہو کے رہ گئی.

ذرائع کے مطابق ٹریڈ یونین نے وزیراعظم فلپ کی جانب سے پینشن اصلاحات کی نئی گائیڈ لائن کو لولی پاپ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر سے ہی فرانسیسی عوام کرسمس تحفے تحائف دینے کے لیے سرگرم ہو جاتے تھے مگر حالیہ ہڑتالوں کے باعث وہ سخت پریشانی کا شکار ہیں، پیرس کے عوام کو سال بھر میں صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کا موقع ملتا ہے لیکن آج 14 دسمبر ہونے کے باوجود ان کی خریداری اورعید کی گہماگہمی مسلسل ہڑتالوں کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button