
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اسرائیل کے خلاف حالیہ معرکہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا کررکھ دی ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم شہیدوں کا ضرور انتقام لیں گے ۔ حالیہ جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں لیکن جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہےگی۔