عراقمشرق وسطی

قانونی مدت میں عبوری وزیراعظم کانام پیش کردوں گا، عراقی صدر

عراق کے صدر برہم صالح نے ملک کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمانی دھڑوں کے سربراہوں سے ملاقات میں کہا کہ وہ قانونی مدت میں ایک عبوری وزیراعظم کا نام پیش کردیں گے ایسا نام جو محب وطن، اہل اور عوام کا من پسند ہوگا اور ہم اس کام کے پابند ہیں-

عراقی صدر نے تشدد اور تخریب کاری کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرامن طریقے سے مظاہرے کرنے کے تعلق سے مظاہرین کے قانونی حقوق کا بھی خیال رکھا جانا چاہئے اور ساتھ ہی آزادی بیان کی بھی رعایت ہونی چاہئے-

عراقی صدر نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو چاہئے کہ وہ اغوا کی وارداتوں اور جرائم پیشہ گروہوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کریں- اس درمیان عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بغداد سے الحشد الشعبی کو نکالنے کے مطالبے کی مخالفت کردی ہے- عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبدالکریم خلف نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف الحشد الشعبی کی کامیابی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ الحشدالشعبی عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے زیرنظر اور فوج کا ہی حصہ ہے اور اس فورس کو بغداد سے باہر نہیں نکالا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button