یمن نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہر طرح کی اشتعال انگیزی سے باز رہے –
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت اور اشتعال انگیزی سے باز رہے ، اس لئے کہ اس کے اندر کاری ضرب برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے انھوں نے کہا کہ کچھ اماراتی فوجی، اریٹیریا بیس میں ٹریننگ لینے کے بعد، یمن میں واپس آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ان فوجیوں کو یمن میں، اس لئے بھیجا ہے تا کہ وہ جنوب مغربی یمن کے علاقے تعز میں اپنی پوزیشن محکم کرسکے۔
انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ ہر قسم کی جارحیت پر جارحین کو بہت ہی سخت جواب دیا جائے گا۔ محمد البخیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے لئے ہماری نصیحت یہ ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو، یمن سے نکل جائے ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کے اور امریکا، اسرائیل اور بعض یورپی ملکوں کی حمایت سے ، چار سال سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔ سعودی جارحیت میں یمن کے دسیوں ہزار بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں لیکن جارح اتحاد اب تک اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکا ہے۔