مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی پارلیمنٹ کے علی عبدالعال نے شام پر ترکی کی فوجی یلغار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ اور دمشق کے تعلقات تاریخی اور دیرینہ ہیں۔ مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے خلاف ترکی کے اقدامات کو وحشیانہ اور ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم شام پر ترکی کے فوجی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے خواہاں ہیں۔