مشرق وسطیترکی

ترکی کے شہر غازیان ٹیپ کے ایک نجی ہاسپٹل میں دھماکہ

ترکی کے شمال مشرقی شہر غازیان ٹیپ میں ایک ہسپتال میں مبینہ طور پر سلینڈر پھٹنے کے سبب تقریبا دس مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سےآگ بھڑگ اٹھی۔

آئی سی یو میں کورونا وائرس کے مریض موجود تھے، جن میں 9 مریض آگ سے جھلس کے جاں بحق ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت استنبول سے 850 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ترکی کے شمال مشرقی علاقے غازیان ٹیپ کے نجی یونیورسٹی کےاسپتال میں واقعہ رونما ہوا۔

حادثے کے وقت آئی سی یو میں موجود دیگر 14 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا، اس دوران ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ جھلس کر مرنے تمام ہی افراد کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

اسپتال حکام کے مطابق آئی سی یو میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button