عربمشرق وسطییمن

میزائلی حملے میں سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت 100 ہو گئی

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ مارب میں واقع سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فورسز اور قبائل نے میزائل حملہ کیا، میزائل حملے میں 100 سے زائد سعودی اتحاد کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button