ایرانمشرق وسطی

مغربی ممالک طیارہ حادثے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہ کریں، ایران

ایران کی شہری ہوابازی کے چیئر مین نے کہا ہے کہ یوکرین کے مسافر طیارے کا حادثہ ایک فنی مہارت کا معاملہ ہے اور امریکیوں کو اس معاملے میں سیاست بازی نہیں کرنا چاہئے۔

ایران کی شہری ہوابازی کے چیئر مین علی عابد زادہ نے کہا کہ جس جگہ طیارہ گرکر تباہ ہوا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ پائلٹ ہوائی اڈے کی جانب واپس لوٹنا چاہتا تھا ۔ انھوں نے بتایا کہ ہوائی جازہ ایک منٹ سے زائد مدت تک فضا میں شعلہ ور رہا اور یہ پورا واقعہ تقریبا دو منٹ میں رونما ہوا ۔
انھوں نے کہا کہ طیارے کا بلیک باکس کھلنے سے پہلے اس بارے میں کسی بھی طرح کا اظہار خیال کہ حادثہ کیسے رونما ہوا اور کیا ہوا، تکنیکی لحاظ سے ماہرانہ نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو یوکرین کا ایک مسافر طیارہ امام خمینی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ اس حادثے میں ایک سو سڑسٹھ مسافر اور عملے کے نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، بعض امریکی عہدیدار اور بعض میڈیا ذرائع نے دعوا کیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ تہران کی فضا میں، غیر عمدی طور پر، میزائل کا نشانہ بنکر تبادہ ہوا ہے ۔ یہ دعوا ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ، عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائلی حملوں کے پانچ گھنٹے کے بعد حادثے کا شکار ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button