انسانی حقوقفلسطینمشرق وسطی
نابلس صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، 2 فلسطینیوں کی شہادت
غرب اردن کے شمال میں واقع شہر نابلس میں فلسطینیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے شہر نابلس میں فلسطینیوں کی کار پر بلاسبب فائرنگ کر دی میں جس میں رائد حمدان اور زید نوری نامی دو فلسطینی موقع پر شہید ہو گئے۔
اس سے قبل رام اللہ کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں عمر ابولیلی نامی ایک فلسطینی نو جوان کہ جس نے سلفیت کی کارروائی بھی انجام دی تھی، شہید ہو گیا تھا۔
اتوار کے روز سلفیت میں انجام پانے والی اس کارروائی میں تین صیہونی فوجی ہلاک اور چھے صیہونی آبادکار زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ مختلف فلسطینی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا منھ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔