عرب امارات کی آئل فیلڈ میں دھماکے
مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کی زاکوم آئل فیلڈ(Oil field ) اور اسی طرح دبئی کی الفاتح آئل فیلڈ (Oil field ) میں ہونے والے دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ ابھی تک ان دھماکوں کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
زاکوم آئل فیلڈ ابو ظہبی سے 84 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ دوسری بڑی سمندری آئل فیلڈ اور دنیا کی چوتھی بڑی آئل فیلڈ ہے۔