ایشیاپاکستان

پاکستان: ریلوے لائن پر دھماکہ، چار جاں بحق

پاکستان کےصوبہ بلوچستان میں ریلوے لائن پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے ٹریک پر یہ دھماکہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں جعفرآباد ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہو گئے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حادثے کے بعد پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بلوچستان میں ٹرینوں کو اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے لائنوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button