ایشیاپاکستانہندوستان

پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستان کا ہوائی حملہ، 300 ہلاک

پاکستان میں جیش محمد اور لشکر طیبہ دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کے حملوں میں تقریبا تین سو افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے حکام کے حوالے سے اس ملک کے ذرائع‏ ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لیزر بموں سے لیس ہندوستان کی فضائیہ کے بارہ میراج دو ہزار جنگی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق چار بجے صبح پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مظفرآباد، بالاکوٹ، اور چکوٹی کے علاقوں پر بمباری کی۔ہندوستان کی جانب سے اس حملے اور ہلاکتوں کا ایسی حالت میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے جنگی طیاروں کی بمباری میں بھاری نقصان ہونے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ کی کارروائی کے بعد ہندوستان کے جنگی طیاروں نے غیر آباد علاقوں میں بم گرائے جس کے نتیجے میں بنیادی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ہندوستان کی جانب سے یہ حملہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کیا گیا جس میں ہندوستان کے چوالیس فوجی اہلکار ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی ہے۔ ہندوستان نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے جبکہ پاکستان نے ہندوستان کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے علاقوں میں کئے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اس ملک کی وزارت خارجہ کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جبکہ نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس تشکیل پایا جس میں سرحدوں کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button