افغانستانایشیا

خودکش حملے میں افغان نائب صدر بال بال بچے

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا کہ آج بدھ کی صبح افغانستان کے دار الحکومت کابل میں افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ حملے میں 2 افراد جاں بحق اور محافظوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نائب صدر امراللہ صالح کی میڈیا ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملے میں محفوظ رہے، خود کش حملہ آور نے نائب صدر کو اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی جب وہ کام کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعہ کابل کے علاقے تیمانی میں پیش آیا۔ خودکش حملہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کی دکانیں اور سڑک پر کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button