فلسطینمشرق وسطی

مضبوط استقامت صیہونیوں کے لئے دردناک اور رسوا کن ہوگی: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے الحاق کے غاصبانہ منصوبے اور ناپاک سنیچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لئے، عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں کے اتحاد نیز سبھی فلسطینی تنظیموں کی متحدہ مجاہدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اجلاس سے اپنے خطاب میں عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں کے اتحاد نیز سبھی فلسطینی تنظیموں کی متحدہ مجاہدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے الحاق کے غاصبانہ منصوبے اور ناپاک سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے بارے میں ترتیب دیا گیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ نے صیہونیت مخالف مہم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جامع اسٹریٹیجک راہ اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی متحدہ جد و جہد جاری رہے اور استقامت کا عمل علاقے میں عرب و اسلامی اتحاد کے ساتھ اور زیادہ مضبوطی سے آگے بڑھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button