پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے
پاکستانی ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل نے بدھ کی رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر دہشتگرانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے.
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی بس پر آج شام تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے 20 سے زائد اہلکار شہید اورمتعدد زخمی ہو ئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔