ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایرانی عوام امریکا کے مقابلے میں نہیں جھکیں گے، پاکستان میں ایرانی سفیر کا بیان

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے عوام امن پسند لوگ ہیں اور وہ علاقے میں امریکا کی زور و زبردستی اور کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے میں گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی کے پروگرام ڈیپلومیٹیک انکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ امریکا کئی عشروں سے ایران کے خلاف مداخلت پسندانہ پالیسیاں اور اقدامات میں لگا ہوا ہے اور اس وقت بھی وہ ایران کے خلاف ہر طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے لیکن ایران کے عوام واشنگٹن کے اقدامات اور دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے-

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران کو اس وقت اقوام متحدہ، یورپی یونین یا کسی بھی بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کسی قسم کی پابندیوں کا سامنا نہیں ہے بلکہ یہ صرف امریکا ہے جو اپنی سامراجی ذہنیت کے تحت ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشت گردی میں لگا ہوا ہے-

اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے ایران اور پاکستان کے اشتراکات اور باہمی تعاون کی توسیع کے لئے دونوں ملکوں میں پائی جانے والی توانائیوں خاص طور پر ایران کے مشرقی علاقوں میں تہران اور اسلام آباد کے باہمی تعاون کے مواقع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی معیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ چینل کے فقدان کے باوجود مشترکہ تجارت کا حجم بڑھتا جا رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button