ایشیاپاکستان

چمن میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما کی موت نو افراد زخمی

پاکستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سمیت کم سے کم تین افراد مارے گئے ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بم دھماکے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولوی حنیف بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔چمن کے اسسٹنٹ کمشنریاسر دشتی نے جے یو آئی رہنما کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اس بم دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما اور ایک بارہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد ہلاک اور نو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکا چمن کے علاقے تاج روڈ پر ہوا جس کے باعث وہاں موجود گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جو سڑک کنارے ہی کھڑی کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مولوی حنیف کو ہی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button