ایشیاپاکستانفلسطینمشرق وسطی

پاکستان کی جانب سے فلسطینی قوم کی حمایت

پاکستان کے بعض سفارت کاروں، سیاستدانوں اور مفکرین نے فلسطینی قوم کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کے سینچری ڈیل منصوبے کو صیہونی حکومت کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستان کے بعض سیاستدانوں مفکرین اور سفارت کاروں نے اعلان کیا ہے کہ سینچری ڈیل منصوبہ، امریکہ و اسرائیل کا تیار کیا ہوا ایک سازشی منصوبہ ہے جس سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ منامہ اجلاس بھی کارآمد واقع نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے بے گھر فلسطینیوں کی مالی مدد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی امنگوں پر کاربند ہے اور وہ فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے فلسطینیوں پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button